❮
❯
حدیث نمبر: 3783
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَجَّهَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فِي قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ، فَكُلِّمَ فِي ذَلِكَ فَأَبَى أَنْ يَرُدَّهَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " وَذَكَرَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ: نِعْمَ عَبْدُ اللهِ وَأَخُو الْعَشِيرَةِ وَسَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللهِ "
ترجمہ

سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اہل ردت سے جنگ کے لیے بھیجا، تو اس بارے میں ان سے بات کی گئی (کہ انہیں واپس بلا لیا جائے) مگر انہوں نے واپس بلانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو خالد بن ولید کا ذکر کرتے ہوئے یہ فرماتے سنا: ”اللہ کا کیا ہی اچھا بندہ اور قبیلے کا بھائی، اور اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3783
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 103، حدیث 3798