المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمارة بن خزيمة بن ثابت، عن أبيه باب: عمارہ بن خزیمہ بن ثابت کی اپنے والد سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3705
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ الْعَبَّادَانِيُّ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ أَبِي كَافًّا سِلَاحَهُ يَوْمَ الْجَمَلِ وَصِفِّينَ، فَلَمَّا قُتِلَ عَمَّارُ اسْتَلَّ سَيْفَهُ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ»ترجمہ
عمارہ بن خزیمہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: میرے والد جنگ جمل اور صفین کے دن اپنا ہتھیار روکے رکھتے تھے، پھر جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو انہوں نے اپنی تلوار میان سے نکال لی اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“