المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمارة بن خزيمة بن ثابت، عن أبيه باب: عمارہ بن خزیمہ بن ثابت کی اپنے والد سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3704
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَأْتِي الشَّيْطَانُ الْإِنْسَانَ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ؟ فَيَقُولُ: اللهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللهُ، حَتَّى يَقُولَ: مَنْ خَلَقَ اللهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ "ترجمہ
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شیطان انسان کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے: آسمانوں کو کس نے پیدا کیا؟ وہ کہتا ہے: اللہ نے۔ پھر کہتا ہے: زمین کو کس نے پیدا کیا؟ وہ کہتا ہے: اللہ نے۔ یہاں تک کہ کہتا ہے: اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ سو جب تم میں سے کسی کو یہ (خیال) پیش آئے تو وہ کہے: میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔“