المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو معمر عبد الله بن سخبرة، عن جناب باب: ابومعمر عبداللہ بن سخبرہ کی جناب سے روایات
حدیث نمبر: 3673
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا: أَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ذَلِكَ؟ قَالَ: «بِاضْطِرَابِ لَحْيَيْهِ»ترجمہ
ابومعمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر میں قراءت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ ہم نے پوچھا: تمہیں یہ کیسے معلوم ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ کے جبڑوں کی حرکت سے۔“