المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة بن مضرب، عن خباب باب: حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3660
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ ح، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، قَالَا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَفِي دَارِهِ حَائِطٌ يُبْنَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ إِلَّا فِي شَيْءٍ يَجْعَلُهُ فِي التُّرَابِ»ترجمہ
سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان کے گھر میں ایک دیوار تعمیر ہو رہی تھی، تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”مومن کو اپنے خرچ پر اجر ملتا ہے سوائے اس کے جو وہ مٹی میں لگائے۔“