المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة بن مضرب، عن خباب باب: حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3659
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَا أَمْلِكُ دِرْهَمًا وَإِنَّ فِي جَانِبِ بَيْتِي الْيَوْمَ لَأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ»ترجمہ
سیدنا حارثہ بن مضرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس حال میں دیکھا کہ میرے پاس ایک درہم بھی نہیں تھا، اور آج میرے گھر کے ایک کونے میں چالیس ہزار درہم ہیں۔“