المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة بن مضرب، عن خباب باب: حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3655
حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِيُّ، ثنا ابْنُ ابْنَةَ السُّدِّيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، قَالَا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ نَعُودُهُ وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعَ كَيَّاتٍ فِي بَطْنِهِ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَمَنَّوُا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُهُ»ترجمہ
سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گئے جبکہ انہوں نے اپنے پیٹ میں سات جگہ داغ لگوایا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: ”موت کی تمنا نہ کرو“ تو میں اس کی تمنا کرتا۔