المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، عن خباب باب: اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم کے واسطے سے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حِمْدَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ، قَالَا: ثنا الْوَلِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُكَيْنٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ النَّضْرِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: «كُنْتُ أَضَعُ الْعَنَزَةَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَقَدِ اكْتَوَى، فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُهُ»
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعًا وَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ» لَتَمَنَّيْتُهُسیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے لیے عنزہ رکھا کرتا تھا۔“
سیدنا قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جبکہ انہوں نے داغ لگوایا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: ”تم میں سے کوئی ہرگز موت کی تمنا نہ کرے“ تو میں اس کی تمنا کرتا۔
سیدنا قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جبکہ انہوں نے سات جگہ داغ لگوایا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: ”تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے“ تو میں اس کی تمنا کرتا۔