المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله خباب، عن أبيه باب: عبداللہ بن خباب کی اپنے والد سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3614
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ح، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْغُدَانِيُّ، قَالَا: ثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا قُعُودًا عَلَى بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ: «أَتَسْمَعُونَ؟» ، قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ فَلَا تُصَدِّقُوهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَا تُعِينُوهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ» .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن خباب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے دروازے پر بیٹھے تھے کہ آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم سن رہے ہو؟“ ہم نے کہا: ہم نے دو یا تین بار سن لیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، پس ان کے جھوٹ کو سچ نہ سمجھنا، اور نہ ان کے ظلم میں ان کی مدد کرنا، کیونکہ جو ان کے جھوٹ کو سچ سمجھے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ میرے حوض پر میرے پاس نہیں آئے گا۔“