المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حرام بن ملحان الأنصاري " خال أنس بن مالك رضي الله عنهما، استشهد مع القراء السبعين الذين بعثهم رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المنذر بن عمرو بن ساوى لما أصيب خبيب وأصحابه قتلتهم بنو سليم " باب: سیدنا حرام بن ملحان انصاری رضی اللہ عنہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ماموں، ستر قاریوں کے ساتھ شہید ہوئے جنہیں رسول اللہ ﷺ نے منذر بن عمرو بن ساویٰ کی طرف بھیجا تھا، جب سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی نشانہ بنے، بنو سلیم نے انہیں قتل کر دیا تھا
حدیث نمبر: 3594
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ قَيْسٍ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ أَنْ يَبْعَثَ مَعَهُمْ نَاسًا يُعَلِّمُونَهُمُ الْقُرْآنَ، فَبَعَثَ مَعَهُمْ سَبْعِينَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، مِنْهُمْ حَرَامُ بْنُ مِلْحَانَ خَالُ أَنَسٍ فَغَدَرُوا بِهِمْ فَقَتَلُوهُمْ فَكَانَ حَرَامٌ أَوَّلَ مَنْ طُعِنَ بِعَنَزَةٍ، وَكَانَ الدَّمُ يَخْرُجُ مِنْهُ، فَتَلَقَّاهُ وَيَرْفَعُهُ إِلَى السَّمَاءِ وَيَقُولُ فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، فَنَزَلَ فِيهِمْ قُرْآنٌ «بَلِّغُوا عَنَّا أَنَّا لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا»ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: …حرام بن ملحان، جو انس رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے، دشمنوں نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا اور انہیں قتل کر دیا۔ حرام سب سے پہلے تھے جنہیں نیزے سے مارا گیا، خون ان سے بہہ نکلا تو انہوں نے اسے ہاتھ میں لیا اور آسمان کی طرف اٹھا کر کہا: میں کامیاب ہو گیا، رب کعبہ کی قسم! پھر ان کے بارے میں قرآن نازل ہوا: ”ہماری طرف سے ہماری قوم کو پہنچا دو کہ ہم اپنے رب سے مل چکے، وہ ہم سے راضی ہو گیا اور ہم اس سے راضی ہو گئے۔“