المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
قتل أبي عبيدة رضي الله عنه أباه يوم بدر باب: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بدر کے دن اپنے باپ کو قتل کرنا
حدیث نمبر: 359
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: «مَنْ يُرَاهِنُنِي؟» فَقَالَ شَابٌّ: أَنَا، إِنْ لَمْ تَغْضَبْ. قَالَ: فَسَبَقَهُ فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ يَقْفِزَانِ، وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرَبِيٍّ "ترجمہ
عیاض الاشعری کہتے ہیں: ابوعبیدہ نے کہا: ”کون مجھ سے شرط لگائے گا؟“ ایک نوجوان نے کہا: میں، اگر آپ ناراض نہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ آگے نکل گیا، میں نے دیکھا کہ ابوعبیدہ کی دونوں چوٹیاں اچھل رہی تھیں، جبکہ وہ ایک عربی گھوڑے پر اس کے پیچھے تھے۔