المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حزن بن أبي وهب المخزومي باب: سیدنا حزن بن ابی وہب مخزومی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3587
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ جَدِّهِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: «مَا اسْمُكَ؟» قَالَ: حَزْنٌ، فَأَرَادَ أَنْ يُغَيِّرَ اسْمَهُ فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأُغَيِّرُ اسْمًا سَمَّانِي بِهِ أَبِي، قَالَ سَعِيدٌ: فَتِلْكَ الْحُزُونَةُ فِينَا حَتَّى السَّاعَةِ "ترجمہ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا سیدنا حزن رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: حزن (سختی)۔ آپ ﷺ نے ان کا نام بدلنا چاہا، تو انہوں نے کہا: میں اس نام کو نہیں بدلوں گا جو میرے والد نے مجھے دیا ہے۔ سعید کہتے ہیں: ”تو وہی سختی ہم میں آج تک باقی ہے۔“