المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حسيل بن خارجة الأشجعي باب: سیدنا حسیل بن خارجہ اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3555
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُوَيِّصَةَ الْحَارِثِيِّ، عَنْ مَعْنِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ حُسَيْلِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي جَلَبٍ أَبِيعُهُ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَجْعَلُ لَكَ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى أَنْ تَدُلَّ أَصْحَابِي هَؤُلَاءِ عَلَى طَرِيقِ خَيْبَرَ» ، فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَفَتَحَهَا جِئْتُ، فَأَعْطَانِي الْعِشْرِينَ ثُمَّ أَسْلَمْتُترجمہ
سیدنا حسیل بن خارجہ اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ میں کچھ مویشی بیچنے کے لیے آیا تو مجھے نبی کریم ﷺ کے پاس لے جایا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہیں کھجور کے بیس صاع دیتا ہوں اس شرط پر کہ تم میرے ان ساتھیوں کو خیبر کا راستہ دکھا دو۔“ میں نے ایسا ہی کیا، پھر جب رسول اللہ ﷺ خیبر پہنچے اور اسے فتح کر لیا تو میں آیا، آپ ﷺ نے مجھے وہ بیس صاع عطا کر دیے، پھر میں مسلمان ہو گیا۔