المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن سباع أبو جمعة الأنصاري ويقال: جنيد بن سبع باب: سیدنا حبیب بن سباع، ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور جنید بن سبع بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3528
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ مَرْزُوقِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي جُمُعَةَ الْكِنَانِيِّ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا؟، قَالَ: «قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ، يَجِدُونَ كِتَابًا بَيْنَ لَوْحَيْنِ، يُؤْمِنُونَ بِهِ وَيُصَدِّقُونَ، هُمْ خَيْرٌ مِنْكُمْ»ترجمہ
سیدنا ابوجمعہ کنانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ہم سے بہتر بھی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے، دو تختیوں کے درمیان ایک کتاب پائیں گے، اس پر ایمان لائیں گے اور اس کی تصدیق کریں گے، وہ تم سے بہتر ہیں۔“