المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شريح بن عبيد الحضرمي عن أبي مالك باب: شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3446
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ، ثنا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ، عَنْ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْجُمُعَةُ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الَّتِي قَبْلَهَا وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا} [الأنعام: ١٦٠]ترجمہ
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ اپنے اور اس سے پہلے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے، اور تین دن کی زیادتی کے ساتھ، اور یہ اس لیے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ”جو کوئی نیکی لے کر آئے گا اس کے لیے اس جیسی دس نیکیاں ہیں“ [سورۃ الانعام: 160]۔“