المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شريح بن عبيد الحضرمي عن أبي مالك باب: شریح بن عبید حضرمی کی سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3428
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي ضَمْضَمُ بْنُ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا عَطَسَ الرَّجُلُ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، وَلْيَقُلْ مَنْ حَوْلَهُ: يَرْحَمُكَ اللهُ، وَلْيَقُلْ هُوَ لِمَنْ حَوْلَهُ: يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ "ترجمہ
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی چھینکے تو وہ ”الحمدللہ علی کل حال“ (ہر حال میں اللہ کا شکر ہے) کہے، اور جو اس کے آس پاس ہوں وہ ”یرحمک اللہ“ (اللہ تم پر رحم کرے) کہیں، اور وہ اپنے آس پاس والوں کے لیے کہے: ”یہدیکم اللہ ویصلح بالکم“ (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے)۔“