المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شهر بن حوشب عن أبي مالك الأشعري باب: شہر بن حوشب کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3421
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَمِرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عِبَادٌ لِلَّهِ تُوضَعُ لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ» . قَالُوا: فَمَنْ هُمْ؟ قَالَ: «الْمُتَحَابُّونَ فِي اللهِ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے کچھ بندے ہیں جن کے لیے قیامت کے دن نور کے منبر رکھے جائیں گے، وہ نہ نبی ہیں نہ شہید، مگر انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: وہ کون لوگ ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو اللہ عزوجل کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔“