المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن عمرو " عم البراء بن عازب، بدري " باب: سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے چچا، بدری صحابی
حدیث نمبر: 3391
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَقِيتُ عَمِّي وَمَعَهُ رَايَةٌ، فَقُلْتُ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ فَقَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَقْتُلَهُ»ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے چچا سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ملا، ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا، میں نے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، اور مجھے حکم دیا ہے کہ میں اسے قتل کر دوں۔“