المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن أقيش العكلي باب: سیدنا حارث بن اقیش عکلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3348
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ أُقَيْشٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أُمَّتِي لَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ، فَيَشْفَعُ لِأَكْثَرَ مِنْ مُضَرَ، وَإِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أُمَّتِي لَيَعْظُمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ أَحَدَ زَوَايَاهَا، وَمَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُقَدِّمانِ أَرْبَعَةً مِنْ وَلَدِهِمَا إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ» . فَقَالُوا: أَوْ ثَلَاثَةً؟ قَالَ: «أَوْ ثَلَاثَةً» . قَالُوا: أَوِ اثْنَيْنِ؟ قَالَ: «أَوِ اثْنَيْنِ»ترجمہ
سیدنا حارث بن اقیش عکلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے ایک آدمی جنت میں داخل ہو گا، تو وہ مضر قبیلے سے بھی زیادہ لوگوں کی شفاعت کرے گا، اور میری امت میں سے ایک آدمی جہنم کے لیے اتنا بڑھ جائے گا کہ وہ اس کے کسی گوشے کے برابر ہو جائے گا، اور جس مسلمان میاں بیوی کے چار بچے آگے پہنچیں، اللہ اپنے فضل و رحمت سے انہیں جنت میں داخل فرمائے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا تین؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یا تین۔“ عرض کیا: یا دو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یا دو۔“