المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن أقيش العكلي باب: سیدنا حارث بن اقیش عکلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3346
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَارِثَ بْنَ أُقَيْشٍ يُحَدِّثُ أَبَا بُرْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا أَرْبَعَةٌ فَيَحْتَسِبَانِهِمْ إِلَّا دَخَلَا الْجَنَّةَ» . فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ: «وَثَلَاثَةٌ» . قِيلَ: وَاثْنَانِ؟ قَالَ: «وَاثْنَانِ»ترجمہ
عبداللہ بن قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا حارث بن اقیش عکلی رضی اللہ عنہ کو ابوبردہ رحمہ اللہ سے حدیث بیان کرتے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس کسی بھی مسلمان میاں بیوی کے چار بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کرتے ہوئے اجر کی امید رکھیں تو وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! اگر تین ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین بھی۔“ عرض کیا گیا: اگر دو ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو بھی۔“