المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو مرة مولى عقيل بن أبي طالب عن أبي واقد باب: ابومرہ، عقیل بن ابی طالب کے مولیٰ، کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَالنَّاسُ مَعَهُ، إِذْ أَقْبَلَ نَفَرٌ ثَلَاثَةٌ، فَأَقْبَلَ اثْنَانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَ وَاحِدٌ، قَالَ: فَوَقَفَا عَلَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَرَأَى فُرْجَةً فِي الْحَلْقَةِ فَجَلَسَ فِيهَا، وَأَمَّا الْآخَرُ فَجَلَسَ خَلْفَهُمْ، وَأَمَّا الثَّالِثُ فَأَدْبَرَ ذَاهِبًا، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ النَّفْرِ الثَّلَاثَةِ؟ أَمَّا أَحَدُهُمْ فآَوَى إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَآوَاهُ اللهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَاسْتَحْيَى فَاسْتَحْيَى اللهُ مِنْهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللهُ عَنْهُ»سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے اور لوگ آپ ﷺ کے ساتھ تھے کہ تین آدمی آئے، ان میں سے دو رسول اللہ ﷺ کی طرف آئے اور ایک چلا گیا، وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر ٹھہر گئے، ان میں سے ایک نے مجلس میں خالی جگہ دیکھی تو اس میں بیٹھ گیا، دوسرا لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیا، اور تیسرا پیٹھ پھیر کر چلا گیا، جب رسول اللہ ﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان تینوں آدمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ان میں سے ایک نے اللہ عزوجل کی طرف پناہ لی تو اللہ نے اسے پناہ دی، دوسرے نے حیا کی تو اللہ نے بھی اس سے حیا کی، اور تیسرے نے روگردانی کی تو اللہ نے بھی اس سے روگردانی کر لی۔“