❮
❯
حدیث نمبر: 3281
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ حَدِيثُو عَهْدٍ بِكُفْرٍ، وَكَانُوا أَسْلَمُوا يَوْمَ الْفَتْحِ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى شَجَرَةٍ كَانَ الْمُشْرِكُونَ يُعَلِّقُونَ عَلَيْهَا أَسْلِحَتَهُمْ يَعْكُفُونَ عِنْدَهَا فِي السَّنَةِ يُقَالُ لَهَا ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَقُلْنَا: اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللهُ أَكْبَرُ، قُلْتُمْ كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى: {اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ} [الأعراف: ١٣٨] . ثُمَّ قَالَ: «إِنَّكُمْ سَتَرْكَبُونَ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ»
ترجمہ

سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ نکلے جبکہ ہم کفر چھوڑے ابھی نئے نئے تھے، اور وہ لوگ فتح مکہ کے دن اسلام لائے تھے، تو ہم ایک درخت کے پاس پہنچے جس پر مشرکین اپنے ہتھیار لٹکایا کرتے اور سال میں (ایک بار) اس کے پاس جم کر بیٹھا کرتے تھے، اسے ذاتِ انواط کہا جاتا تھا، تو ہم نے کہا: ہمارے لیے بھی ذاتِ انواط بنا دیں، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اکبر! تم نے ویسے ہی کہا جیسے موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہا تھا: ’ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دے جیسے ان کے معبود ہیں‘ [سورۃ الاعراف: 138]۔“ پھر فرمایا: ”تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے راستے پر چلو گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3281
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 244، حدیث 3294