المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معبد بن خالد الجدلي عن حارثة باب: معبد بن خالد جدلی کی سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3242
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُتَكَبِّرٍ»ترجمہ
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”کیا میں تمہیں جنتیوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ کمزور شخص جسے لوگ کمزور سمجھتے ہوں، اگر وہ اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ اسے سچا کر دکھائے۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ سخت مزاج، موٹا اور متکبر شخص۔“