المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة ابن الربيع الأنصاري، وهو حارثة بن سراقة باب: سیدنا حارثہ بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ، اور وہ حارثہ بن سراقہ ہیں
حدیث نمبر: 3221
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَا: ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ حَارِثَةَ ابْنَ الرُّبَيِّعِ جَاءَ نَظَّارًا يَوْمَ أُحُدٍ، وَكَانَ غُلَامًا، فَأَصَابَهُ سَهْمٌ غَرْبٌ فَوَقَعَ فِي ثُغْرَةِ نَحْرِهِ فَقَتَلَهُ، فَجَاءَتْ أُمُّهُ الرُّبَيِّعُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ عَلِمْتَ مَكَانَ حَارِثَةَ مِنِّي، فَإِنْ يَكُنْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَسَأَصْبِرُ، وَإِلَّا فَسَتَرَى مَا أَصْنَعُ. قَالَ: «يَا أُمَّ حَارِثَةَ، إِنَّهَا لَيْسَتْ بِجَنَّةٍ وَاحِدَةٍ، وَلَكِنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ، وَهُوَ فِي الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَى» . قَالتْ: فَسَأَصْبِرُترجمہ
سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا — حارثہ رضی اللہ عنہ کی والدہ — نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ جانتے ہیں کہ حارثہ میرے نزدیک کیا مقام رکھتا تھا، اگر وہ جنتی ہے تو میں صبر کروں گی، ورنہ آپ دیکھیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام حارثہ! جنت ایک ہی نہیں بلکہ کئی جنتیں ہیں، اور وہ فردوس اعلیٰ میں ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: تو پھر میں صبر کروں گی۔