المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حجاج بن عمرو بن غزية الأنصاري باب: سیدنا حجاج بن عمرو بن غزیہ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ مَعَ عَلِيٍّ: الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرِو بْنِ غَزِيَّةَ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْقِتَالِ: " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَتُرِيدُونَ أَنْ نَقُولَ لِرَبِّنَا إِذَا لَقِينَاهُ: {رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَراءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا} [الأحزاب: ٦٧] "ترجمہ
ابو رافع رضی اللہ عنہ کے بیٹے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر رہنے والوں کے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حجاج بن عمرو بن غزیہ (بھی ان میں شامل تھے)، اور وہی ہیں جو لڑائی کے وقت کہا کرتے تھے: ”اے انصار کی جماعت! کیا تم چاہتے ہو کہ جب ہم اپنے رب سے ملیں تو ہم کہیں: ’اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا‘ [سورۃ الاحزاب: 67]؟“