المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بكر بن سليمان بن أبي حثمة عن حكيم بن حزام باب: ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3115
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَابَهْرَامَ الْأَيْذَجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى الشَّجَرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ كَفًّا مِنَ الْحَصْبَاءِ فَاسْتَقْبَلَنَا بِهِ، فَرَمَانَا بِهَا، وَقَالَ: «شَاهَتِ الْوُجُوهُ» ، فَانْهَزَمْنَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى} [الأنفال: ١٧]ترجمہ
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب بدر کا دن ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا، پھر خود کنکریوں کی ایک مٹھی لی، ہماری طرف رخ کیا اور وہ ہمیں دے ماریں اور فرمایا: ”چہرے بگڑ جائیں“، تو ہم شکست کھا گئے، اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جب آپ نے پھینکا تو آپ نے نہیں پھینکا بلکہ اللہ نے پھینکا“ [سورۃ الانفال: 17]۔