المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن حكيم بن حزام باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3075
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسَافِرٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ أُمُورًا كُنْتُ أَتَحَنَّثُ بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ صِلَةٍ وَعَتَاقَةٍ وَصَدَقَةٍ، هَلْ لِي فِيهَا أَجْرٌ؟ قَالَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ: فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَسْلَمْتَ عَلَى مَا سَلَّفْتَ مِنْ خَيْرٍ»ترجمہ
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: کیا خیال ہے ان کاموں کے بارے میں جو میں جاہلیت میں نیکی کی نیت سے کیا کرتا تھا، جیسے صلہ رحمی، غلام آزاد کرنا اور صدقہ دینا، کیا مجھے ان پر اجر ملے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم اپنی پہلے کی نیکیوں پر اسلام لائے ہو۔“