المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الربيع بن عميلة الفزاري عن حذيفة باب: ربیع بن عمیلہ فزاری کی سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3047
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ الْغِفَارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَشْرٌ قَبْلَ السَّاعَةِ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ بِحِجَازِ الْعَرَبِ، وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَرِيحٌ تُسْفِيهِمْ فَتَطْرَحُهُمْ بِالْبَحْرِ، وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَالدُّخَانُ، وَالدَّجَّالُ، وَالدَّابَّةُ، وَنُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ "ترجمہ
ربیع بن عمیلہ فزاری، ابوسریحہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے دس نشانیاں ہیں: مشرق میں زمین کا دھنسنا، مغرب میں زمین کا دھنسنا، حجاز عرب میں زمین کا دھنسنا، یاجوج ماجوج، ایک ہوا جو انہیں اڑا کر سمندر میں پھینک دے گی، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دھواں، دجال، دابۃ الارض، اور عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول۔“