المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن أسيد باب: ابوطفیل عامر بن واثلہ کی سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3033
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ الْبَغْدَادِيُّ، وَأَبُو خَلِيفَةَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «صَلُّوا عَلَى أَخٍ لَكُمْ مَاتَ بِغَيْرِ أَرْضِكُمْ» . قَالُوا: وَمَنْ هُوَ؟ قَالَ: «النَّجَاشِيُّ» . فَصَلَّوْا عَلَيْهِ، وَكَانَ قَدْ أَحْسَنَ إِلَى مَنْ هَرَبَ إِلَيْهِ مِنَ الْمُسْلِمِينَترجمہ
ابوالطفیل، حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اپنے ایک بھائی پر نماز جنازہ پڑھو جو تمہاری سرزمین کے علاوہ کہیں فوت ہوا ہے۔“ صحابہ نے پوچھا: وہ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نجاشی۔“ چنانچہ صحابہ نے ان پر نماز جنازہ پڑھی، اور نجاشی نے ان مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا تھا جو ہجرت کر کے اس کے پاس گئے تھے۔