المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن مسند حذيفة رضي الله عنه باب: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی مسند سے
حدیث نمبر: 3009
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا سَعْدٌ أَبُو غَيْلَانَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ الْفَاجِرُ فِي دِينِهِ، الْأَحْمَقُ فِي مَعِيشَتِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ الَّذِي قَدْ مَحَشَتْهُ النَّارُ بِذَنَبِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَغْفِرَنَّ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْفِرَةً يَتَطَاوَلُ لَهَا إِبْلِيسُ رَجَاءَ أَنْ تُصِيبَهُ»ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جنت میں وہ شخص بھی داخل ہوگا جو دین میں سست اور دنیوی معاملات میں بے وقوف ہو، اور قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جنت میں وہ شخص بھی داخل ہوگا جسے آگ نے اس کے گناہ کی وجہ سے جھلسا دیا ہو، اور قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اللہ قیامت کے دن ایسی مغفرت فرمائے گا کہ ابلیس بھی گردن اٹھا کر دیکھے گا اس امید میں کہ شاید وہ بھی اسے مل جائے۔“