المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حذيفة بن اليمان، يكنى أبا عبد الله العبسي باب: سیدنا حذیفہ بن یمان عبسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، ثنا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ أَقْبَلَ حُذَيْفَةُ وَأَبُوهُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَلَقِيَهُمْ أَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابُهُ، فَقَالُوا لَهُمَا: لَعَلَّكُما تُرِيدَانِ مُحَمَّدًا. قَالَا: قُلْنَا: لَا. قَالَ: فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نُعِينَ عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا أَتَيْنَا النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلَامُ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، وَقُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّ الْقَوْمَ قَدْ أَخَذُوا عَلَيْنَا، وَإِنْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُقَاتِلَ مَعَكَ فَعَلْنَا. فَقَالَ: «بَلْ نَسْتَعِينُ اللهَ وَنَفِي لَهُمْ»عامر بن سعد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد بدر کے دن آ رہے تھے کہ انہیں ابوجہل اور اس کے ساتھی ملے، اور انہوں نے ان دونوں سے کہا: شاید تم دونوں محمد (ﷺ) کے پاس جانا چاہتے ہو۔ ان دونوں نے بیان کیا: ہم نے کہا: نہیں۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو اس نے ہم سے یہ عہد لیا کہ ہم ان کے خلاف مدد نہیں کریں گے۔ پھر جب ہم نبی کریم ﷺ کے پاس آئے تو ہم نے یہ بات آپ سے ذکر کی اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ان لوگوں نے ہم سے عہد لیا ہے، اور اگر آپ ہمیں حکم دیں کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر لڑیں تو ہم لڑیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ہم اللہ سے مدد مانگیں گے اور ان سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔“