المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2869
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «قَدْ أُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْكَوْثَرُ؟ قَالَ: «نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ، عَرْضُهُ وَطُولُهُ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، وَلَا يَشْرَبُ مِنْهُ أَحَدٌ فَيَظْمَأُ، وَلَا يَتَوَضَّأُ مِنْهُ أَحَدٌ فَيَشْعَثُ، لَا يَشْرَبُهُ إِنْسَانٌ خَفَرَ ذِمَّتِي، وَلَا قَتَلَ أَهْلَ بَيْتِي»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کوثر عطا کیا گیا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کوثر کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک نہر ہے، اس کی چوڑائی اور لمبائی مشرق و مغرب کے درمیان کی مسافت کے برابر ہے، جو اس سے پی لے وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا، اور جو اس سے وضو کرے وہ کبھی پراگندہ حال نہیں ہوگا۔ اسے وہ شخص کبھی نہیں پیے گا جس نے میرے عہد کو توڑا ہو، یا میرے اہل بیت کو قتل کیا ہو۔“