المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حدیث نمبر: 2820
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: «رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنَّ رِجَالًا نَزَلُوا مِنَ السَّمَاءِ مَعَهُمْ حِرابٌ يَتَتَبَّعُونَ قَتَلَةَ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَمَا لَبِثَتْ أَنْ نَزَلَ الْمُخْتَارُ فَقَتَلَهُمْ»ترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا کچھ لوگ آسمان سے اترے، ان کے ہاتھوں میں نیزے تھے، وہ حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کو ڈھونڈ رہے تھے۔ ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ مختار (ثقفی) نمودار ہوا اور اس نے انہیں قتل کر ڈالا۔