المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُدْرِكٍ الْجُعْفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُجَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَافَرَ مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا حَاذَى نِينَوَى، قَالَ: صَبْرًا أَبَا عَبْدِ اللهِ، صَبْرًا بِشَطِّ الْفُرَاتِ. قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَعَيْنَاهُ تَفِيضَانِ، فَقُلْتُ: هَلْ أَغْضَبَكَ أَحَدٌ يَا رَسُولَ اللهِ؟ مَالِي أَرَى عَيْنَيْكَ مُفِيضَتَيْنِ؟ قَالَ: " قَامَ مِنْ عِنْدِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ أُمَّتِي تَقْتُلُ الْحُسَيْنَ ابْنِي. ثُمَّ قَالَ: هَلْ لَكَ أَنْ أُرِيَكَ مِنْ تُرْبَتِهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَمَدَّ يَدَهُ فَقَبَضَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهَا لَمْ أَمْلِكْ عَيْنَيَّ أَنْ فَاضَتَا "عبداللہ بن نجی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر پر تھے، تو جب وہ نینویٰ کے مقام کے مقابل پہنچے تو انہوں نے فرمایا: صبر کرنا اے ابوعبداللہ، فرات کے کنارے صبر کرنا۔ میں نے عرض کیا: یہ کیا بات ہے؟ فرمایا: میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا جبکہ آپ کی دونوں آنکھیں بہہ رہی تھیں، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا کسی نے آپ کو ناراض کیا ہے؟ مجھے آپ کی آنکھیں کیوں بہتی نظر آ رہی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابھی جبریل علیہ السلام میرے پاس سے اٹھ کر گئے ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ میری امت میرے بیٹے حسین کو قتل کرے گی۔“ پھر فرمایا: ”کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں اس کی مٹی دکھاؤں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور مٹھی بھر لی، تو جب میں نے اسے دیکھا تو اپنی آنکھوں کو بہنے سے نہ روک سکا۔