المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه، يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه وأمه باب: سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، ان کی ولادت، صفت اور ہیئت کا ذکر، رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ، اور ان کے والد اور والدہ کے بارے میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ يَعْفُورٍ الْجُعْفِيُّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ بِشْرِ بْنِ غَالِبٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَأَى الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ، لَقَدْ رَأَيْتُكَ عَلَى يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَضَّبْتَهَا دَمًا حِينَ أَتَى بِكَ حِينَ وُلِدْتَ، فَسَررَّكَ ولَفَّكَ فِي خِرْقَةٍ، وَلَقَدْ تَفَلَ فِي فِيكَ، وَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ مَا أَدْرِي مَا هَوَ، وَلَقَدْ كَانَتْ فَاطِمَةُ رَضِي اللهُ عَنْهَا سَبَقَتْهُ بِقَطْعِ سُرَّةِ الْحَسَنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: «لَا تَسْبِقِينِي بِهَا»بشر بن غالب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، تو انہوں نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو فرمایا: اے ابوعبداللہ! میں نے تمہیں رسول اللہ ﷺ کے ہاتھوں پر دیکھا تھا، جنہیں تم نے خون سے رنگ دیا تھا، جب تمہیں پیدائش کے وقت آپ کے پاس لایا گیا تھا، تو آپ ﷺ نے تمہاری ناف کاٹی اور تمہیں ایک کپڑے میں لپیٹا، اور آپ ﷺ نے تمہارے منہ میں اپنا لعاب ڈالا، اور ایسی بات کہی جو مجھے معلوم نہیں کیا تھی، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف کاٹنے میں آپ ﷺ سے پہل کی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس معاملے میں مجھ سے پہل نہ کرو۔“