المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير بن مأمون عن الحسن بن علي رضي الله عنه باب: عمیر بن مامون کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2737
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ مَأْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَدْمَنَ الِاخْتِلَافَ إِلَى الْمَسْجِدِ أَصَابَ أَخًا مُسْتَفَادًا فِي اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعِلْمًا مُسْتَطْرَفًا، وَكَلِمَةً تَدَعُوهُ إِلَى الْهُدَى، وَكَلِمَةً تَصْرِفُهُ عَنِ الرَّدَى، وَيَتْرُكُ الذُّنُوبَ حَيَاءً أَوْ خَشْيَةً، وَنِعْمَةً أَوْ رَحْمَةً مُنْتَظَرَةً»ترجمہ
عمیر بن مامون کہتے ہیں: میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں نے اپنے نانا رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص باقاعدگی سے مسجد آتا جاتا رہے، وہ اللہ عزوجل کی خاطر ایک فائدہ مند بھائی پاتا ہے، اور تازہ علم، اور ایک ایسا کلمہ جو اسے ہدایت کی طرف بلائے، اور ایک ایسا کلمہ جو اسے ہلاکت سے روک دے، اور وہ شرم یا خوف کے باعث گناہوں کو چھوڑ دیتا ہے، اور ایک نعمت یا متوقع رحمت پاتا ہے۔“