المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
هبيرة بن يريم عن الحسن رضي الله عنه باب: ہبیرہ بن یریم کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2709
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، قَالَا: ثنا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: «لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ لَمْ يَسْبِقْهُ أَحَدٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ بِعِلْمٍ، وَلَا يُدْرِكُهُ أَحَدٌ مِنَ الْآخِرِينَ، مَنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُهُ فَيُعْطِيهِ الرَّايَةَ، ثُمَّ يَخْرُجُ وَلَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ، جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ يُقَاتِلُونَ مَعَهُ، مَاتَ وَلَمْ يَتْرُكْ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا، إِلَّا حُلِيًّا قِيمَتُهُ سَبْعُ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَضَلَتْ عَنْ عَطَائِهِ»ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”تم سے ایک ایسا شخص جدا ہوا جس سے علم میں پہلے لوگوں میں سے کسی نے سبقت نہ لی، اور بعد والوں میں سے کوئی اس تک نہیں پہنچے گا، نبی کریم ﷺ جب بھی اسے بھیجتے تو اسے جھنڈا عطا فرماتے، پھر وہ نکل جاتا اور اس وقت تک واپس نہ آتا جب تک اللہ عزوجل اسے فتح نہ دے دیتا، جبریل اس کے دائیں طرف اور میکائیل اس کے بائیں طرف اس کے ساتھ لڑتے، وہ اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے نہ کوئی دینار چھوڑا نہ درہم، سوائے سات سو درہم مالیت کے زیورات کے جو اس کے وظیفے سے بچے تھے۔“