المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
هبيرة بن يريم عن الحسن رضي الله عنه باب: ہبیرہ بن یریم کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2704
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَقَدْ فَقَدْتُمْ رَجُلًا لَمْ يَسْبِقْهُ الْأَوَّلُونَ، وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ، إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَبْعَثُهُ فِي السَّرِيَّةِ، وَإِنَّ جِبْرِيلَ عَنْ يَمِينِهِ، وَمِيكَائِيلَ عَنْ يَسَارِهِ، وَاللهِ مَا تَرَكَ بَيْضَاءَ وَلَا صَفْرَاءَ إِلَّا ثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فِي ثَمَنِ خَادِمٍ»ترجمہ
ہبیرہ بن یریم کہتے ہیں کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا: ”اے لوگو! تم نے ایک ایسا شخص کھو دیا ہے جس سے پہلے لوگ سبقت نہ لے سکے، اور بعد والے اس تک نہ پہنچ سکیں گے، رسول اللہ ﷺ اسے لشکر میں بھیجا کرتے تھے، جبریل اس کے دائیں طرف اور میکائیل اس کے بائیں طرف ہوتے تھے، اللہ کی قسم! اس نے سونا چاندی کچھ نہ چھوڑا سوائے آٹھ سو درہم کے جو ایک خادم کی قیمت تھے۔“