المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2677
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ زِيَادٌ يَتَتَبَّعُ شِيعَةَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَيَقْتَلُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ تَفَرَّدْ بِمَوْتِهِ؛ فَإِنَّ الْقَتْلَ كَفَّارَةٌ»ترجمہ
حسن (بصری) کہتے ہیں: زیاد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیروکاروں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر قتل کیا کرتا تھا، تو یہ بات سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو پہنچی، تو انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ! تو خود اکیلا اس کی موت کا انتظام فرما، کیونکہ قتل ہونا (شہید کے لیے) کفارہ ہے۔“