المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2665
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ مَا إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي أَمْرَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ: كِتَابَ اللهِ، حَبَلٌ مَمْدُودٌ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ "ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں، اگر تم انہیں تھامے رکھو گے تو میرے بعد کبھی گمراہ نہ ہو گے، ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے: اللہ کی کتاب، جو آسمان اور زمین کے درمیان پھیلی ہوئی رسی ہے، اور میری عترت، میرے اہل بیت، اور یہ دونوں کبھی جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر مجھ سے آ ملیں۔“