المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2647
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " كَانَ الْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ يُحِبُّهُ حُبًّا شَدِيدًا، فَقَالَ: أَذْهَبُ إِلَى أُمِّي. فَقُلْتُ: أَذْهَبُ مَعَهُ. فَجَاءَتْ بَرْقَةٌ مِنَ السَّمَاءِ فَمَشَى فِي ضَوْئِهَا حَتَّى بَلَغَ "ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس تھے، اور آپ ان سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے، تو انہوں نے کہا: میں اپنی ماں کے پاس جاتا ہوں۔ تو میں نے (دل میں) کہا: میں بھی ان کے ساتھ جاتا ہوں۔ تو آسمان سے بجلی چمکی، تو وہ اس کی روشنی میں چلتے رہے یہاں تک کہ (گھر) پہنچ گئے۔