المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2640
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ هَاتَانِ وَأَبْصَرَتْ عَيْنَايَ هَاتَانِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ آخِذٌ بِكَفَّيْهِ جَمِيعًا حَسَنًا أَوْ حُسَيْنًا وَقَدَمَاهُ عَلَى قَدَمَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: «حُزُقَّةُ حُزُقَّةُ ارْقَ عَيْنَ بَقَّةٍ» فَيَرْقى الْغُلَامُ حَتَّى يَضَعَ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: «افْتَحْ» . قَالَ: ثُمَّ قَبَّلَهُ، ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ أَحِبَّهُ فَإِنِّي أُحِبُّهُ»ترجمہ
… یہ میرے دونوں کان (نے سنا) اور یہ میری دونوں آنکھوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے حسن یا حسین کے دونوں ہاتھ پکڑ رکھے تھے، اور اس کے دونوں پاؤں رسول اللہ ﷺ کے دونوں پاؤں پر تھے، اور آپ فرما رہے تھے: ”حزقہ حزقہ، چڑھو مکھی کی آنکھ،“ تو وہ بچہ چڑھتا رہا یہاں تک کہ اپنے پاؤں رسول اللہ ﷺ کے سینے پر رکھ دیے، پھر آپ نے اس سے فرمایا: ”منہ کھولو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ نے اسے بوسہ دیا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! اس سے محبت فرما، کیونکہ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔“