حدیث نمبر: 259
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ضَمْرَةُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَلْبَسُ قَمِيصًا مِنْ كَرَابِيسَ إِلَى نِصْفِ سَاقِهِ، وَرِدَاؤُهُ يَضْرِبُ إِلْيَتَهُ»
ترجمہ

عثمان بن عطاء اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ موٹے سوتی کپڑے کی قمیص پہنتے تھے جو ان کی پنڈلی کے آدھے حصے تک ہوتی، اور ان کی چادر ان کی سرین تک آتی تھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 259
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 128، حدیث 260