المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2564
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا حِينَ وَلَدَتْهُ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَرَادَتْ أَنْ تَعُقَّ عَنْهُ بِكَبْشٍ عَظِيمٍ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «لَا تَعُقِّي عَنْهُ بِشَيْءٍ، وَلَكِنِ احْلِقِي شَعَرَ رَأْسِهِ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِهِ مِنَ الْوَرِقِ فِي سَبِيلِ اللهِ، أَوْ عَلَى الْأَوْفَاضِ» . «ثُمَّ وَلَدَتِ الْحُسَيْنَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، فَصَنَعَتْ بِهِ كَذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو جنم دیا تو وہ ان کی طرف سے ایک بڑے مینڈھے کا عقیقہ کرنا چاہتی تھیں، تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی طرف سے کسی چیز کا عقیقہ نہ کرو، بلکہ اس کے سر کے بال منڈوا دو، پھر ان کے وزن کے برابر چاندی اللہ کی راہ میں، یا فقراء پر صدقہ کر دو۔“ پھر اگلے سال انہوں نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔