المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب الحاء باب: حرف ”حاء“ کا باب
حدیث نمبر: 2543
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ سَنَةَ تِسْعٍ وَأَرْبَعِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ، وَكَانَ مَوْتُهُ بِالْمَدِينَةِ وَسِنُّهُ سِتٌّ أَوْ سَبْعٌ وَأَرْبَعُونَ، وَيُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ»ترجمہ
ابوالزنباع کہتے ہیں: ”سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سنہ انچاس ہجری میں وفات پا گئے، اور سعید بن العاص نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، اور ان کی وفات مدینہ میں ہوئی، اور ان کی عمر چھیالیس یا سینتالیس برس تھی، اور ان کی کنیت ابومحمد تھی۔“