المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندرة بن خيشنة أبو قرصافة الليثي مولى بني ليث بن بكر بن عبد مناة بن كنانة باب: سیدنا جندرہ بن خیشنہ لیثی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوقرصافہ، بنو لیث بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ کے مولیٰ
حدیث نمبر: 2508
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا زِيَادُ بْنُ سَيَّارٍ، عَنْ عَزَّةَ بِنْتِ عِيَاضٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا قِرْصَافَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «ابْنُوا الْمَسَاجِدَ وَأَخْرِجُوا الْقُمَامَةَ مِنْهَا، فَمَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ» . قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَهَذِهِ الْمَسَاجِدُ الَّتِي تُبْنَى فِي الطَّرِيقِ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَإِخْرَاجُ الْقُمَامَةِ مِنْهَا مُهُورُ حُورِ الْعِينِ "ترجمہ
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”مساجد بناؤ اور ان سے کوڑا کرکٹ نکالا کرو، جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اور یہ مساجد جو راستے میں بنائی جاتی ہیں (کیا ان کا بھی یہی حکم ہے)؟ فرمایا: ”ہاں، اور ان سے کوڑا نکالنا حورِ عین کا مہر ہے۔“