المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندرة بن خيشنة أبو قرصافة الليثي مولى بني ليث بن بكر بن عبد مناة بن كنانة باب: سیدنا جندرہ بن خیشنہ لیثی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوقرصافہ، بنو لیث بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ کے مولیٰ
حدیث نمبر: 2505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْهَيْصَمِ، ثنا زِيَادُ بْنُ سَيَّارٍ، عَنْ عَزَّةَ بِنْتِ عِيَاضٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا قِرْصَافَةَ يَقُولُ: لَمَّا بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي وَرَجَعْنَا مِنْ عِنْدِهِ مُنْصَرِفِينَ، قَالَتْ لِي أُمِّي وَخَالَتِي: «يَا بُنَيَّ، مَا رَأَيْنَا مِثْلَ هَذَا الرَّجُلِ أَحْسَنَ مِنْهُ وَجْهًا، وَلَا أَنْقَى ثَوْبًا، وَلَا أَلْيَنَ كَلَامًا، وَرَأَيْنَا كَأَنَّ النُّورَ يَخْرُجُ مِنْ فِيهِ»ترجمہ
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں نے، میری ماں اور میری خالہ نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی اور ہم آپ کے پاس سے واپس لوٹے تو میری ماں اور خالہ نے مجھ سے کہا: ”اے بیٹے! ہم نے اس شخص جیسا کوئی خوبصورت چہرے والا، پاکیزہ لباس والا، اور نرم گفتار والا نہیں دیکھا، اور ہم نے دیکھا کہ گویا ان کے منہ سے نور نکل رہا ہے۔“