المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عون بن عبد الله بن عتبة بن مسعود، عن جرير باب: عون بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2497
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ صَدَقَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الدُّجَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، كِلَاهُمَا عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ جَرِيرٍ الْبَجَلِيِّ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَقَامَ سِلْعَةً بَصَّرَ عُيُوبَهَا ثُمَّ خَيَّرَهُ فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ فَخُذْ، وَإِنْ شِئْتَ فَاتْرُكْ، فَقِيلَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللهُ إِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ هَذَا لَمْ يَنْفُذْ لَكَ الْبَيْعُ، فَقَالَ: «إِنَّا بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النُّصْحِ لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ»ترجمہ
… وہ جب بھی کوئی سامان بیچنے کے لیے پیش کرتے تو اس کے عیوب بتا دیتے، پھر خریدار کو اختیار دیتے اور کہتے: چاہو تو لے لو، اور چاہو تو چھوڑ دو۔ ان سے کہا گیا: اللہ آپ پر رحم کرے، اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کا سودا نہیں چلے گا۔ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اہلِ اسلام کی خیرخواہی کرنے پر بیعت کی ہے۔“