المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي، عن جرير باب: محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2496
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا بَكَّارُ بْنُ أَخِي مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ جَرِيرٍ: أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ أَغَارُوا عَلَى لِقَاحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ، وَأَنْ تُسَمَّرَ أَعْيُنُهُمْ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرینہ کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کی دودھ دینے والی اونٹنیوں پر ڈاکہ ڈالا، تو نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے جائیں اور ان کی آنکھوں میں سلائی پھیری جائے۔