المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الملك بن عمير، عن جرير باب: عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2447
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَهْزَاذَ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رِزْمَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّمَا كَانَ هَذَا قَبْلَ الْمَائِدَةِ فَقَالَ جَرِيرٌ: إِنَّمَا أَسْلَمْتُ بَعْدَ الْمَائِدَةِ، «وَلَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ»ترجمہ
عبدالملک بن عمیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا، تو لوگوں نے کہا: یہ تو سورۃ مائدہ کے نزول سے پہلے کی بات تھی۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تو سورۃ مائدہ کے نزول کے بعد ہی مسلمان ہوا تھا، اور میں نے نبی کریم ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔